Thursday , January 17 2019

کھاد کی سپلائی اور فائدہ کی راست منتقلی ڈی بی ٹی پر عمل میں تلنگانہ اور تمل ناڈو نے پہلا مقام حاصل کیا

حیدرآباد 15جنوری (یواین آئی)کھاد کی سپلائی اور پوائنٹ آف سیل مشینوں میں اسٹاک کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے فائدہ کی راست منتقلی ڈی بی ٹی پر عمل میں تلنگانہ اور تمل ناڈو نے پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔ مرکز نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ پہلی جنوری سے پوری ریاست میں ڈی بی ٹی پروگرام پرعمل کیا جائے جس کے بعد محکمہ زراعت کے افسروں نے کھاد کمپنیوں کے ساتھ کئی میٹنگس کیں اور کامیابی کے ساتھ 6830ریٹیل ڈیلرس کے ساتھ کھاد کے معاملہ میں ڈی بی ٹی پر عمل شروع کیا ۔ ڈی بی ٹی نظام میں ریٹیل سطح پر کھاد کی دستیابی کے بارے میں تمام اہم معلومات عوام کو دستیاب ہوں گی اور اس سے پوری سپلائی چین کھاد کے بہاو میں شفافیت بڑھے گی اور کسانوں کو بہتر طورپر کھاد کی سپلائی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT