Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / کھانا کھانے سے قبل ایک بوتل پانی پینے سے وزن کم ہوسکتا ہے : تحقیق

کھانا کھانے سے قبل ایک بوتل پانی پینے سے وزن کم ہوسکتا ہے : تحقیق

لندن 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا میں آپ کو ایسے کئی لوگ ملیں گے جو کھانا کھانے کے دوران یا اُس سے قبل پانی بالکل نہیں پیتے بلکہ کھانا ختم کرنے کے 15 یا 20 منٹ بعد پانی پیتے ہیں لیکن یونیورسٹی آف برمنگھم کے محققین کا کہنا ہے کہ کھانا نوش کرنے سے نصف گھنٹہ قبل 500 ملی میٹر نل کا پانی پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ اُن کا یہ ماننا ہے کہ ہیلتھ کیر پروفیشنلز اگر اس کی تشہیر کریں اور عوامی سطح پر بیداری مہم چلائیں تو یہ عوام کے لئے انتہائی فائدہ مند ہوگا۔ مجلہ ’’اوبیسٹی‘‘ (موٹاپا) میں شائع ایک اسٹڈی میں کھانا کھانے سے قبل پانی پینے کے ابتدائی فائدوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ محققین کی ٹیم کو توقع ہے کہ اس پر مزید تحقیق کے بعد اس کے مزید فوائد بھی منظر عام پر لائے جائیں گے۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی ایک اطلاع کے مطابق اس تجربہ پر کام کرنے کے لئے موٹاپے کا شکار بالغ افراد کی کھانا کھاتے کی عادتوں کا 12 ہفتوں تک مشاہدہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT