کھتر سے ملاقات مثبت رہی:کجریوال

چنڈی گڑھ،15نومبر(سیاست ڈاٹ کام)دارالحکومت میں آلودگی کے جان لیوا سطح تک پہنچنے کے بعد نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی)سے کئی بار سخت سرزنش کے بعد دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھتر سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد انہوں نے کہا دونوں کے درمیان ملاقات مثبت رہی اور مل کراقدامات کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔ کجریوال نے کھتر کے ساتھ ملاقات کر کے دہلی میں آلودگی کی سطح کے تشویشناک حد تک پہنچنے کے مسئلے پر بات چیت کی۔اس دوران گاڑیوں اور دیگر سرگرمیوں سے ہونے والی آلودگی کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں وزرائے اعلی نے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ملک کے دارالحکومت دہلی میں آلودگی کے بے حد خطرناک سطح تک پہنچنے پر تشویش ظاہر کی۔ کجریوال نے کہا کہ آلودگی پر قابو پانے کے لئے مثبت بات چیت ہوئی ہے اور کئی اقدامات پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔ کجریوال آلودگی کے سلسلے میں ہریانہ اور پنجاب کے وزرائے اعلی سے ملنے کی خواہش گزشتہ کچھ عرصے سے ظاہر کر رہے تھے ۔ کھتر نے ایک خط لکھ کر کجریوال سے کہا تھا کہ وہ پیر اور منگل کو دہلی میں رہیں گے اور اس دوران ملاقات ہوسکتی ہے ۔
یہ ملاقات دہلی میں نہیں ہو پائی۔کل مسٹر کیجریوال نے کہا تھا کہ وہ خود ہریانہ اور پنجاب کے وزرائے اعلی سے ملنے چنڈی گڑھ جائیں گے ۔اسی سلسلے میں وزیراعلی کے علاوہ وزیر ماحولیات عمران حسین اور ماحولیات سکریٹری بھی ساتھ گئے تھے ۔

 

TOPPOPULARRECENT