Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / کھلاڑیوں کو تعلیم و ملازمت کے لیے تحفظات،حکومت تلنگانہ سے احکامات کی اجرائی

کھلاڑیوں کو تعلیم و ملازمت کے لیے تحفظات،حکومت تلنگانہ سے احکامات کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت نے کھلاڑیوں کو تعلیم و ملازمت میں 2 فیصد تحفظات پر عمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ، وزیر اسپورٹس ٹی پدما راؤ نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ کھلاڑیوں کے لیے عید و تہوار کے دن سے کم نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمس میں میڈلس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو تہنیت پیش کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر نے کھلاڑیوں کیلئے اعلیٰ تعلیم اور ملازمتوں میں 2 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ جس کیلئے آج احکامات جاری کردئیے وزیر اسپورٹس ٹی پدما راؤ نے آج سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 2 فیصد تحفظات کوٹہ پر عمل آوری کے لیے جاری کردہ احکامات کا خیر مقدم کیا اور ان احکامات پر سختی سے عمل کرنے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر صدر نشین اسپورٹس اتھاریٹی اے وینکٹیشور ریڈی سکریٹری محکمہ اسپورٹس بی وینکٹیشم کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT