Saturday , October 20 2018
Home / Top Stories / کھلاڑیوں کو سرکاری ملازمتوں میں 2 فیصد تحفظات کا اعلان

کھلاڑیوں کو سرکاری ملازمتوں میں 2 فیصد تحفظات کا اعلان

 

حیدرآباد۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راو نے گولڈ کوسٹ میں میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے ریاست میں سرکاری ملازمتوں میں دو فیصد تحفظات کااعلان کیا ہے ۔یہ اعلان چیف منسٹر نے اس وقت کیا جب حال ہی میں آسڑیلیا کے گولڈ کوسٹ میں منعقدہ دولت مشترکہ کھیلوں میں بہتر مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے 18ارکان پرمشتمل وفد نے ان سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون میں آج ملاقات کی۔ان کھلاڑیوں کا تعلق تلنگانہ ، آندھراپردیش ، کیرلا ،مہاراشٹراورکرناٹک سے تھا۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں بہ بات بتائی گئی۔ چیف منسٹر نے ان کو تہنیت بھی پیش کی اور گلدستہ کے ساتھ شال پوشی بھی کی۔انہوں نے اس اہم کارنامہ پر نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔سائنا نہوال(بیڈ منٹن)،پی وی سندھو(بیڈ منٹن) ،سری کانت کیدامبی(بیڈمنٹن)،روی کانت سواتک سیراج(بیڈ منٹن)،این سکی ریڈی(بیڈ منٹن)،جی رتھوویکا(بیڈ منٹن)،محمد حسام الدین(باکسنگ)،ارونا بدھا ریڈی(جمناسٹکس)،گنگ نارنگ (شوٹنگ) ،ایچ ایس کے پنائے (بیڈ منٹن)،چراغ شیٹی (بیڈ منٹن)،اشونی پونپا(بیڈ منٹن)،شرت کمل اچھاتا(ٹیبل ٹینس)،آروینکٹ راہل(ویٹ لفٹنگ)اور بیڈ منٹن کوچ پی گوپی چندنے چیف منسٹر سے ملاقات کی۔ریاست اور ملک کے لئے کارنامے پر کے چندراشکھر راؤ نے تمام کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT