Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / کھلاڑیوں کیلئے انتظامات ‘ پی سی بی پرشدید تنقید

کھلاڑیوں کیلئے انتظامات ‘ پی سی بی پرشدید تنقید

لاہور۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ میں ویمنز ورلڈ کپ 2017 میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچنے والی خواتین کھلاڑیوں کے لئے ٹرانسپورٹ کے انتظامات کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو ایرپورٹ سے گھر لے جانے کے لئے معمول کے سفری انتظامات کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی دکھانے کے بعد ویمن کرکٹ ٹیم 17 جولائی کو پاکستان واپس پہنچی تھی۔اسی دن ایک کھلاڑی نشرہ سندھو کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ایرپورٹ سے گھر واپس جاتا دیکھا گیا۔اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید کی گئی اور اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئیں کہ خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا، ان کے استقبال کے لئے پی سی بی کا کوئی نمائندہ نہیں آیا اور نہ ہی ان کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔

ہندوستانی کرکٹرس کو کروڑہا روپئے مل گئے
نئی دہلی۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے ہندوستانی کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر افراد کو ادا کی گئی رقومات کی تفصیلات عوامی سطح پر جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے بموجب بی سی سی آئی نے کنٹراکٹ کھلاڑیوں کو جو رقومات ادا کی ہیں ان میں روہت شرما کو 1.12 کروڑ اشون کو 1.01 کروڑ اور اجنکیا رہانے کو 1.10 کروڑ ادا کیئے جو کہ رواں سیزن انہیں ملنے والی رقومات ہیں۔ سابق کوچ انیل کملبے کو اپریل کی تنخواہ 48 لاکھ روپئے دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT