Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / کھلاڑیوں کے انتخاب پر تنازعہ

کھلاڑیوں کے انتخاب پر تنازعہ

دریں اثناء لاہور سے موصولہ اطلاع کے بموجب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کیلئے 308 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں 137 پاکستانی کرکٹرز بھی شامل ہیں جنہیں پانچ مختلف کیٹگریز میں رکھا گیا ہے۔ کئی نیشنل کرکٹرز نے انھیں ملنے والی کیٹگریز پر اعتراض کیا ہے۔ خاص کر ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی جانب سے دوسرے بڑے رنز اسکورر عمر اکمل نے دوسری یعنی ڈائمنڈ کیٹگری دیئے جانے پر احتجاج کیا ہے۔ ٹی ٹونٹی میں ہی 83وکٹوں کے ساتھ دنیا کے تیسرے بڑے بولر عمر گل کو اسپاٹ فکسنگ کیس کے سزا یافتہ محمد عامر کے ساتھ تیسری یعنی گولڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جس پر فاسٹ بولر نے پی سی بی سے شکایت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT