Thursday , April 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کھلے عام رفع حاجت سے پاک منڈلس کو ترغیبی انعامات کا اعلان

کھلے عام رفع حاجت سے پاک منڈلس کو ترغیبی انعامات کا اعلان

مدور۔/23نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جنگاؤں میں شامل مدور ، چیریال و کمراویلی منڈلس میں آج انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر کے صد فیصد نشانہ کو پورا کیا گیا۔ اس موقع پر منڈل دفتر مدور پر منعقدہ ایک تقریب میں مقامی رکن اسمبلی مسٹر متی ریڈی یادگیری ریڈی نے مدور ، چیریال و کمراویلی منڈلس کو کھلے عام رفع حاجت سے پاک منڈل کا اعزاز پانے کا اعلان کیا۔ نیز سوچھ بھارت ابھیان کے تحت مرکزی و ریاستی حکومتوں کی طرف سے ملنے والے مختلف ترغیبی انعامات و فنڈز کے لئے سفارش کرنے کا مذکورہ منڈلس کے عوام کو تیقن دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مدور منڈل کے 21 مواضعات میں 3091 ، چیریال منڈل کے 16 مواضعات،4172، و کمراویلی منڈل کے 12 مواضعات میں 1800 انفرادی بیت الخلائیں تعمیر کئے گئے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔ مسٹر متی ریڈی نے اس ضمن میں عوام کو باشعور بنانے پر مقامی صحافت و صد فیصد نشانہ کو عبور کرنے پر سرکاری حکام کی پرزور ستائش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔ مسرز سرینواس ورما، راما دیوی، مادھوی، پدما وینکٹیش کے علاوہ اسپیشل آفیسر برائے مدور مسٹر محمد غوث الدین علی و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT