Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کھلے مقامات کو رفع حاجت سے پاک بنانے مہم

کھلے مقامات کو رفع حاجت سے پاک بنانے مہم

جنگی خطوط پر اقدامات ضروری ، کے ٹی راما راؤ کی ہدایت
حیدرآباد۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے تلنگانہ کے تمام بلدیات کے عوامی مقامات کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنانے جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ کے ٹی آر نے آج بلدی نظم و نسق کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا۔ بلدیات کی ترقی، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور دیگر اُمور کا جائزہ لیا۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ تلنگانہ کا ملک میں تیزی سے ترقی کرنے والی ریاستوں میں شمار ہورہا ہے۔ صاف صفائی پر توجہ دینا بلدیات کی ذمہ داری ہے۔ ریاست کے تمام بلدیات کے شہروں کو کھلے عام رفع حاجت سے پاک بنانے کیلئے تحریک کے طور پر خدمات انجام دینے کی ضرورت ہے۔ ریاستی وزیر نے بلدی نظم و نسق کے عہدیداروں کیلئے نشانہ مختص کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ پانچ ماہ یعنی مئی تک تمام شہروں کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنادیں۔ بلدیات میں کچرے کی نکاسی کیلئے آٹوز کا استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی طرز پر خدمات انجام دینے کی تمام بلدیات کو ہدایت دی۔ برقی بچت کے منصوبہ پر عمل کرنے کیلئے تمام شہروں کو ایل آئی ڈی لائیٹس سے منور کرنے کا مشورہ دیا۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں ہاؤزنگ پراجیکٹس کی تعمیر میں تیزی پیدا کرنے زیادہ سے زیادہ غریب و مستحق عوام کو فائدہ پہونچانے کیلئے ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے پر زور دیا۔ وائیٹ ٹاپنگ سڑکوں کی تعمیر کیلئے ضرورت کے مطابق حکومت سے فنڈز جاری کرنے کا تیقن دیا۔ فلکی دیواروں کی تحریر اور وال پوسٹرس کے خلاف عوام میں شعور بیداری کرنے پر زور دیا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ باپو گھاٹ کے قریب موسی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کوتوال گوڑ میں ایکو پارک کی مقررہ وقت پر تعمیرات مکمل کرنے میٹرو ٹرین کی تعمیرات کو جلد از جلد پورا کرنے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT