Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / کھمم ایم پی کے مکان و دفاتر پر انکم ٹیکس دھاوے

کھمم ایم پی کے مکان و دفاتر پر انکم ٹیکس دھاوے

حیدرآباد۔/18 ستمبر، ( سیاست نیوز) انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے کھمم رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی کے مکان و تجارتی دفاتر پر دھاوے کئے۔ آج صبح سے انکم ٹیکس عہدیداروں نے رکن پارلیمنٹ کے بنجارہ ہلز مکان کے علاوہ راگھوا کنسٹرکشن کے دفاتر پر بیک وقت دھاوا کیا اوران کے دیگر افراد خاندان کے مکانات پر بھی دھاوے کئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کھمم رکن پارلیمنٹ راگھوا کنسٹرکشن کے مالک ہیں اور انہیں کئی آبپاشی پراجکٹس دیئے گئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں کارگذار چیف منسٹر کے سب میں بڑے پراجکٹ مشن بھگیرتا کے کاموں کا ذمہ بھی انہیں کی کمپنی کو دیا گیا ہے۔ 2014 انتخابات میں پی سرینواس ریڈی نے وائی ایس آر کانگریس ٹکٹ پرکامیابی حاصل کی تھی لیکن تشکیل تلنگانہ کے بعد ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انکم ٹیکس ذرائع نے بتایا کہ سرینواس ریڈی کے ادارہ راگھوا کنسٹرکشن کا سالانہ 1800 کروڑ ٹرن اوور ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرینواس ریڈی نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے حسب معمول ان کے مکان اور تجارتی اداروں کی تلاشی لی ہے وہ کوئی ٹیکس کی چوری نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پابندی سے اپنے انکم ٹیکس ریٹرنس فائیل کرتے ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کا خوف نہیں۔ انہوں نے تردید کی کہ انکم ٹیکس دھاوؤں کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد ہے۔

TOPPOPULARRECENT