Tuesday , December 18 2018

کھمم رکن اسمبلی وینکٹیشورلو کی ٹی آر ایس میں شمولیت

کھمم۔/7جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھمم میں وائی ایس آر پارٹی کے رکن اسمبلی وینکٹیشورلو نے برسراقتدار پارٹی ٹی آر ایس میں واضح رہے کہ ضلع کھمم میں وائی ایس آر پارٹی کے رکن اسمبلی تین منتخب ہوئے تھے جن میں سے ایک رکن اسمبلی کچھ ماہ قبل برسر اقتدار ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے۔ ٹائی وینکٹیشورلو بھی برسراقتدار پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ ٹائی وینکٹیشورلو ماضی میں ٹی ڈی پی سے وابستہ رہے۔ تملا ناگیشور راؤ بھی اپنی پارٹی سے استعفی دے کر برسر اقتدار ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے اور تلنگانہ آر اینڈ بی کے وزیر بھی مقرر ہوگئے۔ ٹائی وینکٹیشورلو 2009میں ٹی ڈی پی سے حلقہ برگم پہاڑ سے منتخب ہوئے تھے۔ اب ضلع کھمم میں وائی ایس آر کے ارکان اسمبلی کی تعداد تین سے گھٹ کر ایک ہوگئی ہے۔

کار کی ٹکر سے خاتون ہلاک
گمبھی راؤ پیٹ۔/7جنوری، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے ایس آئی کی کار کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ یہ واقعہ آج شام کے اوقات گمبھی راؤ پیٹ کے پولیس اسٹیشن حدود میں واقع موضع گجامنگارم کے قریب پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب جگتیال ڈیویژن کے ملیا ل پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک اے ایس آئی انڈیکا کار کے ذریعہ کاماریڈی سے سرسلہ کی طرف آرہے تھے کہ سڑک پر جارہی ایک 50سالہ خاتون بوکیا بورلوا جس کا تعلق مکتا نائیک تانڈے سے بتایا گیا ہے کو ٹکر ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ کار کی رفتار اتنی تیز تھی کہ خاتون اچھل کر بازو جھاڑوں میں جاگری اور مقام حادثہ پر برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ واقعہ کے خلاف موضع کی عوام نے راستہ روکو احتجاج کیا۔

TOPPOPULARRECENT