Thursday , December 13 2018

کھمم ضلع کورٹ میں مختلف جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد ۔ 3 فبروری (سیاست نیوز) کھمم ضلع کورٹ کی جانب سے مندرجہ ذیل جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ جملہ 200 جائیدادوں میں اسٹینوگرافر 6، جونیر اسسٹنٹ 43، ٹائپسٹ 17، فیلڈ اسسٹنٹ 12، اگزامنر 10، ٹائپسٹ 5، ڈرائیور 3، پراسس سروائیرس 28، آفس سب آرڈنٹس 76 ہیں۔ کنٹراکٹ کی مدت دو سالہ ہوگی۔ قابلیت جائیداد کے اعتبار سے 8 ویں جماعت تا انٹرمیڈیٹ کامیاب ہونا ہے اور ڈرائیورس کی جائیدادوں کیلئے تین سالہ ڈرائیونگ تجربہ ہونا ہے جبکہ اسٹینوگرافر کی جائیدادوں کیلئے انگریزی ٹائپنگ میں ہائیر، شارٹ ہینڈ کے ساتھ ہائیر کامیاب ہونا ہے اور تمام جائیدادوں کے امیدواروں کو کمپیوٹر نالج بھی لازمی ہے امیدوار کی عمر 35 برس سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔ انتخاب ایک کے مقابلے 1:3 تین کی شارٹ لسٹ تیار کرکے انٹرویو کیلئے طلب کیا جائے گا۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 9 فبروری مقرر کی گئی ہے۔ درخواستیں پتہ ذیل مسرس سری رام ایجنسیز، دفتر واقع پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کھمم پر روانہ کریں یا مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ ecourts.gov.in/khammam ملاحظہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT