Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / کھمم میں بی ایچ ای ایل کے ذریعہ تھرمل پاور پلانٹ

کھمم میں بی ایچ ای ایل کے ذریعہ تھرمل پاور پلانٹ

حیدرآباد ۔ 3 جنوری (سیاست نیوز) بھارت ہیوی الیکٹریکل لمیٹیڈ (بی ایچ ای ایل) مستقبل قریب میں تلنگانہ کا پہلا سوپر کریٹیکل تھرمل پاور پلانٹ قائم کرے گا جس کی تخمینہ لاگت 3,810 کروڑ روپئے لگائی گئی ہے۔ اس کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ پاور جنریشن اینڈ کارپوریشن لمیٹیڈ (ٹی ایس جینکو) نے بی ایچ ای ایل کو ایک بڑے برقی پلانٹ کیلئے کنٹراکٹ کو منظور کیا ہے۔ اس کے علاوہ نئے تھرمل پاور پلانٹ کیلئے ایک یادداشت مفاہمت بھی کیا ہے۔ توقع ظاہر کی جارہی ہیکہ اس پلانٹ کے ذریعہ تقریباً 6 ہزار میگاواٹ برقی پیدا ہوگئی جس کو اندرون تین سال اس کی طلب کے مطابق سربراہی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ پلانٹ تلنگانہ ریاست کے کھمم ضلع کے کتہ گوڑم میں قائم کیا جائے گا۔ 800 میگاواٹ والے پلانٹ کو 36 مہینوں میں بھل اور ٹی ایس جینکو کی جانب سے پراجکٹ کیلئے کلیرینس اور دیگر امور کی تکمیل کیلئے ایک دوسرے کا تعاون و اشتراک کریں گے۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے اس پراجکٹ کی تعمیر بی ایچ ای ایل کے صدرنشین مسٹر بی پرساد راؤ کو 350 کروڑ روپیوں کا چیک پیشگی جاری کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT