Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / کھمم میں حادثہ ‘ نئے دولہے سمیت پانچ افراد ہلاک

کھمم میں حادثہ ‘ نئے دولہے سمیت پانچ افراد ہلاک

حیدرآباد 9 مارچ ( پی ٹی آئی ) ایک نوبیاہتا شخص اور چار دوسرے شادی کے بعد اپنے گاوں واپسی کے دوران پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں فوت ہوگئے ۔ یہ حادثہ ریاست کے کھمم ضلع میں پیش آیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ تفصیلات کے بموجب اس حادثہ میں دولہا 38 سالہ راما کرشنا اور چار دوسرے برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کونجی جرلہ کے قریب ایک درخت سے جا ٹکرائی ۔ دولہن 33 سالہ سری دیوی اور چار دوسرے شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ایک دواخانہ میںشریک کردیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ لوگ کل مغربی گوداوری ضلع میں شادی کی تقریب کے بعد آج ورنگل ضلع میں اپنے گاوں واپس ہو رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ حادثہ کے وقت دولہا راما کرشنا ہی گاڑی چلا رہا تھا اور وہ گاڑی پر قابو کھوبیٹھا جس سے یہ حادثہ ہوا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT