Tuesday , December 18 2018

کھمم میں سڑک حادثہ سابق رکن اسمبلی زخمی

حیدرآباد۔/25 اکٹوبر، ( یو این آئی) کھمم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں سابق رکن اسمبلی کے بشمول 15 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ کل رات بالیرو ریزروائیر نائیک رام گوڑہ کے قریب اسوقت پیش آیا جب بس ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھودیا اور یہ تالاب کے جھاڑیوں والے حصہ میں گر گئی۔ مقامی افراد اور پولیس نے زخمیوں کو فوری سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔ یہ بس حیدرآباد سے کھمم جارہی تھی جس میں سابق رکن اسمبلی وینکٹ نرسیا بھی موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT