Thursday , December 13 2018

کھمم میں نئے برقی پراجکٹ کی تعمیر کا فیصلہ

حیدرآباد 14 اکٹوبر (این ایس ایس) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج کہاکہ ضلع کھمم کے کتہ گوڑم میں 4 ہزار میگاواٹ صلاحیتی ایک نیا تھرمل پاور پراجکٹ قائم کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس میں یہ اعلان کیا اور کہاکہ راماگنڈم برقی پراجکٹس کے خطوط پر نیا پراجکٹ تعمیر کیا جائے گا۔ اُنھوں نے عہدیداروں کو اِس ضمن میں تجاویز اور بجٹ تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ کے سی آر نے کہاکہ پراجکٹ کی تعمیر سے 10 ہزار افراد کے لئے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT