Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / کھمم میں کسانوں اور جنگلات کے عہدیداروں میں تصادم

کھمم میں کسانوں اور جنگلات کے عہدیداروں میں تصادم

10اہلکار اور 4کسان زخمی ‘اراضیات کی حدبندی پر تنازعہ

10اہلکار اور 4کسان زخمی ‘اراضیات کی حدبندی پر تنازعہ
حیدرآباد۔9اپریل ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ضلع کھمم میں اراضیات کے حدود کے تعین کے مسئلہ پر خوفناک تصادم کے نتیجہ میں محکمہ جنگلات کے کم سے کم 10 اہلکار اور چار کسان زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے کہا کہ چندروگنڈہ ڈیویژن کے تحت مری گوڑم میں آج دوپہر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اس گاؤں کے قریب کھڈوں کی کھدوائی کے ذریعہ جنگلاتی اراضیات کی حدبندی کا آغاز کیا ۔ اس دوران مقامی کسان بھی وہاں پہنچ گئے اور دونوں گروپوں کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوگئی جو بالآخر تصادم میں بدل گئی ۔ جھڑپ کے دوران محکمہ جنگلات کے عہدیداروں اور کسانوں نے ایک دوسرے کی لاٹھیوں سے پٹائی کی جس کے نتیجہ میں محکمہ جنگلات کے کم سے کم 10اہلکار اور چار کسان زخمی ہوگئے ۔ جوسورپاڈ پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر ملیا سوامی نے کہا کہ ’’ پولیس بروقت پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا گیا ‘ ہم دیہاتیوں اور جنگلات کے اہلکاروں کے بیانات قلمبند کررہے ہیں ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT