Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کھمم کے نویں جماعت کے طالب علم کا یو این او سے خطاب

کھمم کے نویں جماعت کے طالب علم کا یو این او سے خطاب

صادق کا غریب گھرانہ سے تعلق، اعزاز پر ارکان خاندان میں مسرت
کھمم 11 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھمم ضلع کے مستقر کھمم روٹری نگر محلہ میں ساگر نالہ پر ایک ٹین شیڈ میںمقیم رہنے والا ایک انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا صادق جس کے والد ایک گرانیٹ فیاکٹری میںمزدور پیشہ یقوب علی اور ماں فاطمہ کے لڑکے کو امریکہ نیویارک اقوام متحدہ میں خطاب کر نے کا موقع حاصل ہوگا جو اسی ماہ کی 25,26تواریخ میں منعقد ہو نے والے اجلاس میں خطاب کر نے جا رہا ہے، صادق کھمم کے ایک سرکاری اسکول میں 9ویں جماعت کا طالبِ علم ہے۔ سن کم عمری میں ہونے والے شادیوں کی وجہ سے ہو نے والے نقصانات، بچہ مزدوری جمہوری ملک ہندوستان کی عظمت اور شان کے علاوہ دیگر کئی عناوین پر خطاب کریں گے۔ پاشاہ کو اقوامِ متحدہ میں خطاب کا موقع دیا گیا ہے ، صادق کھمم سے 11ستمبر کو دہلی کے اور 22ستمبر کو امریکہ نیو یار ک روانہ ہو گا، صادق پاشاہ نے کہا کہ مجھکو حیدرآبا صحیح طور پر معلوم نہیں مجھے امریکہ نیو یارک اقوامِ متحدہ میں خطاب کا موقع ملا جو میرے لئے بہت خوشی کا موقع ہے جو میرے والدین اور اساتذہ کی محنتیں اور انکی توجہات پر میں نے یہ کامیابی حاصل کی جنکا میں تہ دل سے شکریہ اداکرتا ہوں، صادق پاشاہ کی ماں نے کہا کہ میرے بیٹے کو کم عمری میں ہی اتنا بڑا اعزاز مل رہا ہے یہ قابلِ رشک ہے۔ صادق پاشاہ کو کھمم کے گئی افراد نے امداد پہنچائی جس میں سے قابل ذکر کھمم کے اولڈکلب روڑ کے آکسفورڈ ہائی اسکول کے طلبہ نے 5ہزار روپے اپنے پرنسپال عبدالمتین کی نگرانی میںاور روٹری کلب کے ذریعہ 10ہزار روپے کے علاوہ دیگر نے امداد پہنچائی۔

TOPPOPULARRECENT