Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / کھولتے ہوئے پانی سے جھلس جانے والی کمسن لڑکی فوت

کھولتے ہوئے پانی سے جھلس جانے والی کمسن لڑکی فوت

حیدرآباد ۔ /7 جنوری (سیاست نیوز) کھولتے ہوئے پانی کی زد میں آکر شدید طور پر جھلس جانے والی دو سالہ کمسن لڑکی زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے بموجب مسکان جو ظہور علی کی بیٹی تھی ساکن سید نگر بنجارہ ہلز /5 جنوری کو مکان میں کھیل کود میں مصروف تھی ۔ کھیلنے کے دوران معصوم مسکان اچانک ہی کھولتے ہوئے پانی کی زد میں آکر شدید طور پر جھلس گئی تھی اور اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا لیکن زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT