Tuesday , September 25 2018
Home / خواتین کا صفحہ / کھوپرے کی مٹھائی

کھوپرے کی مٹھائی

اجزا : کھوپرے کا برادہ ایک پیالی ، دودھ ایک پیالی خشک دودھ ایک پیالی انڈا ایک عدد چینی ایک پیالی گھی ایک پیالی وینیلا ایسنس چند قطرے اخروٹ بادام سجاوٹ کیلئے ۔

اجزا : کھوپرے کا برادہ ایک پیالی ، دودھ ایک پیالی خشک دودھ ایک پیالی انڈا ایک عدد چینی ایک پیالی گھی ایک پیالی وینیلا ایسنس چند قطرے اخروٹ بادام سجاوٹ کیلئے ۔
ترکیب : ایک پیالی میں انڈا پھینٹیں ، جب پیالی جھاگ سے بھر جائے تو اس میں چینی شامل کردیں اور مزید پھینٹیں ۔ گھی پگھلا لیں پھر ٹھنڈا کریں ۔ اس میں کھوپرے کا برادہ چینی خشک دودھ اور تازہ دودھ شامل کریں اور لکڑی کی ڈوئی سے تمام اشیاء کو یکجاں کریں ۔ پھر اس میں انڈے اور چینی والا مکسچر بھی شامل کریں جب آمیزہ اچھی طرح مکس ہوجائے تو اس دیگچی کو دھیمی آنچ پر چولہے پر چڑھادیں ۔ وقفے وقفے سے ڈوئی چلاتی رہیں ۔ جب مکسچر خشک ہونے کے قریب ہوجائے تو اس کی بھنائی کرلیں ۔ سٹیل کی ٹرے یا ہموار ڈھکن پر گھی لگائیں اور اس پر بھنا ہوا مکسچر انڈیل لیں ۔ بیلن کی مدد سے ہموار کریں اور چھری سے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ پیش کرنے سے قبل انہیں بادام کے ٹکڑوں سے سجائیں یا چاروں جانب سے کھوپرے کے برادے میں اچھی طرح لپیٹ دیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT