Wednesday , December 12 2018

کھیرے سے جلد کی حفاظت

کھیر آپ کی صحت کیلئے بہترین ہے یہ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے۔سرسبز وشاداب کھیرا آپ کی جلد کو بھی شاداب بنا سکتا ہے۔اگر آپ اسکا صحیح استعما ل کریں، کھیرا وٹامن کے ، وٹامن سی، اور وٹامن بی۔1کا بہترین ذریعہ ہے۔ ا س میں سلفر ، میگنیشیم ، پوٹاشیم ،میگنیز، سلیکون،اور سلفر موجود ہوتے ہیں۔کھیرے کے اندر 69فیصد پانی کی مقدار موجود ہوتی ہے جو آپ کی جلد میں قدرتی نمی برقرار رکھتی ہے۔اسکے اندر معدنیات وافر مقدار میں موجود ہوتی ہیں۔یہ ناخنوں کی صحت کو بھی فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ کھیر ے کی جلد صاف ، چمکدار، اور ملائم ہوتی ہے اور اس کی یہ خصوصیات آپ کی جلد میں بھی منتقل ہوسکتی ہیں۔کھیرا جلد کی صفائی ، چکناہٹ پیداکرنے ،دھوپ سے جلنے والی جلدکیلئے ،کھلے مسامات کو بند کرنے ، جلد سے جھریاں دور کرنے ، گرمی میں جلد کی سرخی کم کرنے ، دافع سوزش ہے اور جلدکے داغ دھبے دور کرکے انھیں جاذبِ نظر اور پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT