Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کھیلوں میں ریاست تلنگانہ نمبر ون مقام پر ہوگی

کھیلوں میں ریاست تلنگانہ نمبر ون مقام پر ہوگی

ونپرتی۔/6ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھیلوں میں آنے والے پانچ سال میں تلنگانہ ریاست پہلے مقام پر رہے گی اس لئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔ ان خیات کا اظہار تلنگانہ پلاننگ بورڈ کے وائس چیرمین نرنجن ریڈی نے کیا۔وہ آج مستقر ونپرتی میں گزشتہ دو دن سے جاری ریاستی سطح کے انڈور 14 ہاکی ٹورنمنٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر مخاطب تھے۔ اس موقع پر فائنل میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کو انہوں نے ٹرافی دی۔ اس سے قبل نرنجن ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ کے کھلاڑیوں کو ملک کی تمام ریاستوں کے کھلاڑیوں کے بالمقابل تلنگانہ کے کھلاڑیوں کو نمبر ون مقام پر لانے کیلئے تمام فلاحی و ترقیاتی اقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں 460 منڈل ہیڈکوارٹرس میں ایک منی اسٹیڈیم کی تعمیر کرنے کا چیف منسٹر نے فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر نرنجن ریڈی کہا کہ بجٹ میں کھلاڑیوں کے کوٹہ میں اضافہ کیلئے حکومت سے نمائندگی کرنے کا انہوں نے تیقن دیا۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں کھیلوں کے میدان میں ونپرتی کا سابق سے ہی نام آگے رہا ہے اور یہاں کے کھلاڑی ریاستی و مرکزی سطح پر اچھا رول ادا کررہے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے طلباء و طالبات میں پہلا مقام حاصل کرنے والے محبوب نگر ٹیم کو ٹرافی سے نوازا۔ اس موقع پر ایم پی پی شنکر نائیک، ڈپٹی ای او بھاسکریا، میونسپل وائس چیرمین بی کرشنا، کونسلرس لوکناتھ ریڈی، وی سریدھر کے علاوہ پی ای ٹی کوچ اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT