Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / کھیلو انڈیا میں اہم کھلاڑیوں کے مقابلے توجہ کا مرکز

کھیلو انڈیا میں اہم کھلاڑیوں کے مقابلے توجہ کا مرکز

نئی دہلی ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افتتاحی کھیلو انڈیا اسکول گیمز میں بیاڈمنٹن کے مقابلہ میں ہندوستان کے سرفہرست کھلاڑیوں میں دھرو راوت اور امیت راتھوڑ کے علاوہ مالویکا بنسود اور آکرشی کیشپ کو سنگلس ڈرا میں پہلا مقام دیا گیا ہے۔ شائقین کیلئے یہ مقابلے توجہ کا مرکز ہوں گے کیونکہ قومی سطح پر سرفہرست کھلاڑیوں کے درمیان 5 تا 8 فبروری گاندھی اندور اسٹیڈیم میں مسابقتی مقابلے متوقع ہے۔ اتراکھنڈ کی قیادت دھروراوت کررہے ہیں اور انہیں خطاب کیلئے مضبوط دعویدار سمجھا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں مدھیہ پردیش کے راتھوڑ کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے اور وہ سرفہرست راوت کے خلاف کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔ اس خصوص میں اظہارخیال کرتے ہوئے انڈر17 میں کئی خطابات حاصل کرنے والے مائسنم میرابا نے کہا کہ اسکولس گیمس کیلئے وہ کافی پرعزم ہیں۔ خاتون زمرہ میں ناگپور سے تعلق رکھنے والی مالویکا بنسود جو کہ انڈر19 گرلز درجہ بندی میں آکرشی کیشپ سے پیچھے ہیں لیکن چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والی حریف کھلاڑی کے خلاف مالویکا بھی بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم ہیں۔ مالویکا نے کھیلو انڈیا ٹورنمنٹ کے ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مجوزہ ٹورنمنٹ سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اور وہ اس ٹورنمنٹ میں نہ صرف شرکت بلکہ خطاب کے حصول کیلئے بھی پرجوش ہیں۔

TOPPOPULARRECENT