Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کھیل کود مقابلوں میں ضلع سطح پر اقلیتی اقامتی اسکول کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ

کھیل کود مقابلوں میں ضلع سطح پر اقلیتی اقامتی اسکول کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ

نارائن پیٹ۔/13نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول کے طلباء نے مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر ضلع سطح پر محبوب نگر میں کھیل کود مقابلوں میں ( کھو کھو ) میں درجہ اول انعام حاصل کیا ہے جبکہ سو میٹر دوڑ مقابلے میں پہلا مقام اور تیسرا مقام 200 میٹر دوڑ میں پہلا مقام، کیرم میں دوسرا مقام اور بیت بازی مقابلوں اور پینٹنگ میں دوم تحریری مقابلوں، اردو اور تلگو میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ان مقابلوں میں طلباء کے شاندار مظاہرہ پر پرنسپل اسکول مسٹر بالا نرسمہا سوامی اور اسٹاف نے طلباء کو مبارکباد دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT