Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / کھیل کود میں مصروف لڑکا ٹرین حادثہ کا شکار

کھیل کود میں مصروف لڑکا ٹرین حادثہ کا شکار

حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک 12 سالہ کمسن طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 12 سالہ شہنشاہ ولی جو ملک پیٹ علاقہ کے ساکن محمد سلیم کا بیٹا تھا ۔ طالب علم بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کھیل کود میں مصروف تھا کہ اچانک اس نے ملک پیٹ اور کاچی گوڑہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے یہ بات بتائی ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT