Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / کھیل کھیل میں دو بچے فوت

کھیل کھیل میں دو بچے فوت

ایک کے گلے کا مفلر پھانسی بن گیا ، دوسرا کرسی سے جھول گیا
حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) گھر میں گھریلو اشیاء سے کھیل میں مصروف بچوں پر نظر رکھنا بے حد ضروری ہے ۔ اپنی مصروفیت کے باوجود ان کی حرکتوں پر قریبی نظر حد سے زیادہ ضروری ہوجاتی ہے ۔ چونکہ شہر میں آج ایسے دو ہولناک واقعات پیش آئے جہاں دو کمسن لڑکے کھیل کے دوران معمولی حادثہ سے فوت ہوگئے ۔ یہ کھیل معمولی تھا لیکن کھیل کے آلات خطرناک تھے ۔ جن پر کسی نے توجہ نہیں کی عام طور پر کمسن بچے اسی کے ذریعہ اور بلندی پر چھڑتے ہوئے دور باہر باہر بالکونی میں کھیلتے ہیں تاہم ایسے وقت ان پر توجہ ضروری ہے ۔ صنعت نگر کے علاقہ میں ایک چار سالہ لڑکا گوری ناتھ جو اپنے مکان میں کھیل میں مصروف تھا ۔ کرسی سے نیچے گر کر شدید متاثر ہوگیا ۔ یہ کمسن رسی ہاتھ میں لئے کھیل رہا تھا ۔ انجانے میں نہ جانے کس طرح اس کے گلے کا پھندہ بن گیا اور وہ کرسی پر کھیل میں مصروف تھا ۔ اچانک گوری ناتھ کرسی سے نیچے گرا اور شدید متاثر ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج گوری ناتھ فوت ہوگیا ۔ کمسن گوری ناتھ صنعت نگر علاقہ کے ساکن کرشنا کا بیٹا تھا ۔ دوسرا واقعہ گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 16 سالہ ویرامنی کانت بھی اس طرح کے ایک ہولناک حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ یہ طالب علم بی جے آر نگر علاقہ کا ساکن شخص نیو کا بیٹا تھا کل شام وہ اپنے گھر میں کرسی سے جھول رہا تھا اس لرکے کو اوڑنی مفلر اپنے گلے میں ڈالنے کی عادت تھی ۔ کل شام جب یہ کھیل میں مصروف تھا تو اس کے گلے میں مفلر تھا اور یہ کرسی سے کھیل رہا تھا کہ اچانک کرسی سے نیچے گر پڑا تاہم کافی دیر تک اس پر کسی نے توجہ نہیں دی بعد میں اسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT