Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / کھیل کے تئیں ویراٹ کا جنون قابل ستائش : وارنر

کھیل کے تئیں ویراٹ کا جنون قابل ستائش : وارنر

حیدرآباد۔15اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کارگزار کپتان ڈیوڈ وارنر نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی بھرپور ستائش کی۔ آسٹریلیائی ٹیم کو ہندوستانی دورے میں پانچ میچوں کی ونڈے سیریز میں 1۔4 سے شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ تین میچوں کی ٹونٹی۔ 20 سیریز کا آخری میچ حیدرآباد میں بارش کے سبب معطل ہونے کی ساتھ سیریز 1۔1 سے ڈرا پر ختم ہوئی۔کنگارو ٹیم کی ہندوستانی سرزمین پر ناقص کارکردگی اس کے لئے تنقید کا سبب بھی بنی لیکن اسٹیو اسمتھ کی غیر موجودگی میں کارگزار کپتان کا کردار ادا کررہے وارنر کا ماننا ہے کہ میزبان ٹیم کی کامیابی کے پیچھے اس کے کپتان کا اہم کردار رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لئے گزشتہ ایک برس بہترین رہا اور اس کا کریڈٹ ویراٹ کی کپتانی کو جاتا ہے ۔وارنر نے ایک چینل سے کہا کہ کھیل کے تئیں وراٹ کا جنون زبردست ہے ۔ وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنے کھلاڑیوں کے لئے کھڑے رہتے ہیں اور انہیں کھیلنے کا موقع دیتے ہیں۔ وراٹ نے اسی برس مہندر سنگھ دھونی کے کپتانی سے ہٹنے کے بعد تینوں فارمیٹ میں کپتانی کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ وراٹ کی قیادت میں ہندوستان نے انگلینڈ ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو شکست دی ہے ۔ وہ ایسے پہلے کپتان بھی بنے جن کی قیادت میں ہندوستان نے سری لنکا کو اسی کے گھر پر وائٹ واش کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT