Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / کھیل کے دوران قلب پرحملہ سے نوجوان فوت

کھیل کے دوران قلب پرحملہ سے نوجوان فوت

حیدرآباد۔/27جنوری، ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں کھیل کے دوران ایک نوجوان کے قلب پر حملہ کے باعث موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ28 سالہ نوجوان لائیڈ انٹونی اس وقت قلب پر حملہ کا شکار ہوا جب وہ مقامی گراؤنڈ میں کرکٹ میچ کھیل رہا تھا اور اپنے حصہ کے اوور کی گیند بازی میں مصروف تھا انٹونی کی اس اچانک موت سے مقامی نوجوانوں اور ٹورنمنٹ میں شریک افراد میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم مقامی افراد نے ٹورنمنٹ کے آرگنائزر اور بلدیہ پر احتیاطی اقدامات اور ابتدائی طبی امداد فراہم نہ کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ زہرہ نگر کے علاقہ میں ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر تین روزہ نمائشی کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے اور ٹورنمنٹ کے پہلے دن یہ واقعہ پیش آیا۔ انٹونی نندی نگر میں رہتا تھا جو سیوگی ایجنسی میں ڈیلیوری بوائے کا کام کرتا تھا۔ اس ٹورنمنٹ کا آرگنائزر خیریت آباد علاقہ کے ٹی آر ایس پارٹی انچارج گوردھن بتائے گئے ہیں۔ اس ٹورنمنٹ میں 50 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT