Wednesday , May 23 2018
Home / ہندوستان / کہر کی وجہ گاڑیوں کا تصادم ،آسٹریلیائی شہری کی موت

کہر کی وجہ گاڑیوں کا تصادم ،آسٹریلیائی شہری کی موت

نوئیڈا21دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) تر پردیش میں ضلع گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا علاقے میں آج جمنا ایکسپریس وے پر کہرے کی وجہ سے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں آسٹریلیائي شہری کی موت ہو گئی جبکہ اسکولی بچے سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔پولس سپرنٹنڈنٹ محترمہ سنیتی سنگھ کے مطابق آج صبح گھنے کہرے کی وجہ سے آگرہ کی طرف سے نوئیڈا کی طرف آنے والی روڈ ویزبس نے آگے چل رہے ٹرک کو ٹکر مار دی۔ اس واقعہ کے بعد روڈ ویز بس بے قابو ہوکر برابر میں چل رہی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ موٹر سائیکل کو آسٹریلیا شہری میتھیو چلا رہا تھا جس کی اسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی موت ہو گئی۔ حادثوں کا سلسلہ اس کے بعد بھی نہیں تھما اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک اسکول بس بھی روڈ ویز بس سے ٹکرا گئی جس میں کئی اسکولی طالب علم زخمی ہو گئے ۔

TOPPOPULARRECENT