Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / کیابس میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ، ملزم گرفتار

کیابس میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ، ملزم گرفتار

حیدرآباد۔/17مارچ، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے کیابس میں سرمایہ کے نام پر دھوکہ دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی مفرور بتایا گیا۔ بونی کیاب اور بونی ایڈس کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والا اصل سرغنہ وی کرن کمار کو پولیس کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ نے گرفتار کرلیا۔ جبکہ اس کا ساتھی کرن مفرور بتایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص کا تعلق بنگلور سے ہے جو 4 سال تک کمپنی میں سیلس منیجر کا کام کرچکا ہے۔ اس دوران کرن سے دوستی کے بعد دونوں نے عوام کو لوٹنے کا منصوبہ تیار کیا اور کروڑہا روپئے عوام کے غبن کردیئے۔ ان افراد نے پہلے حمایت نگر میں آٹو، بس اور کاروں پر اشتہارات لگانے کا ایک دفتر کھولا جس کے ذریعہ کیابس کے کاروبار کرنے کا منصوبہ بناتے ہوئے اپنے دفتر کو چیتنیہ پوری پولیس حدود منتقل کیا اور بعد میں انہوں نے حیدرگوڑہ کو اپنا آفس تبدیل کردیا۔ مینٹننس اور کاروں کے مالک اور گھر بیٹھے آمدنی کا جھانسہ دے کر عوام سے کیابس میں سرمایہ کروایا۔ پولیس مفرور شخص کی شدت سے تلاش کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT