Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کیاب ڈرائیورس کو ہراسانی افسوس ناک

کیاب ڈرائیورس کو ہراسانی افسوس ناک

عزیز پاشاہ کی قیادت میں وفد کی کمشنر سائبر آباد کو یادداشت
حیدرآباد۔26ستمبر(سیاست نیوز) کیاب ڈرائیورس کو ٹریفک پولیس کی ہراسانی کے خلاف سابق رکن راجیہ سبھا جناب سیدعزیز پاشاہ کی قیادت میںایک وفد نے کمشنر سائبر آباد سندیپ شنڈیلیہ سے ملاقات کرکے تحریری یادواشت پیش کی۔ وفد میں سلیم خان‘ شیخ فہیم کے علاوہ دیگر بھی شامل تھے۔ جنا ب سیدعزیز پاشاہ نے کمشنر سائبرآباد کو بتایا کہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرخدمات انجام دینے والے کیاب ڈرائیورس کو معمولی غلطیوں پر ڈھائی سے تین ہزار روپئے چالانات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یومیہ پانچ سو سے ہزار روپئے کمائی کرنے والے مزدور پیشہ کیاب ڈرائیورس کے ساتھ ٹریفک پولیس من مانی قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ چالانات کی ادائی کے باوجود پندرہ سے بیس روز تک ضبط کاریں ڈرائیورس کو واپس نہیںکی جارہی ہیں جس کی وجہہ سے کیاب ڈرائیورس کے گھر وں میںفاقہ کشی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔جناب سیدعزیز پاشاہ نے کہاکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورس کو یقینا چالان کا حق ٹریفک پولیس کو ہے مگر کاروائی کے نام پر ڈرائیورس کو ہراسانی کاشکار کرنا اور من مانی چالان عائد کرنا کیاب ڈرائیورس کی زندگیوں سے کھلواڑ کے مترادف ہوگا۔جناب عزیز پاشاہ نے بتایاکہ چند روز قبل کیاب ڈرائیورس کے ساتھ انہوں نے ایک اجلاس منعقد کیاتھا جس میںمتاثرہ ڈرائیورس سے بات کرنے کے بعد نہ صرف متعلقہ ٹریفک اے سی پی سے نمائندگی کی گئی ہے۔ جناب سیدعزیز پاشاہ نے کمشنر سائبر آباد سے نمائندگی کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ کیاب ڈرائیورس کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔

TOPPOPULARRECENT