Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / کیاب ڈرائیور اور ساتھیوں کی خاتون سے دست درازی

کیاب ڈرائیور اور ساتھیوں کی خاتون سے دست درازی

حیدرآباد۔ 14 مئی (سیاست نیوز) گھٹکیسر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں 20 سالہ خاتون کے ساتھ ایک کیاب ڈرائیور اور اس کے دوستوں نے دست درازی کی۔ پولیس کے بموجب آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا سے تعلق رکھنے والی خاتون جو پیشہ سے پب ڈانسر بتائی جاتی ہے ، اپنے دوست کے مکان واقع سیتا پھل منڈی میں مقیم ہے اور ایک ہفتہ قبل اپنے شوہر کو اس کے آبائی مقام وشاکھاپٹنم کو روانہ کیا تھا۔ 12 مئی کی شب خاتون اپل جانے کے لئے اپنے ایک دوست روی جو کیاب ڈرائیور ہے، کو طلب کیا لیکن وہ اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ وہاں پہنچا اور کار میں شراب نوشی کرنے لگا۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کو بھی شراب نوشی کیلئے زبردستی کی گئی اور بعدازاں کیاب ڈرائیور روی اور اس کے دوستوں نے خاتون سے سنسان مقام پر دست درازی کی۔ گھٹکیسر پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT