Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کیاش لیس ادائیگی کو فروغ دینے جی ایچ ایم سی کی انعامات کی پیشکش

کیاش لیس ادائیگی کو فروغ دینے جی ایچ ایم سی کی انعامات کی پیشکش

حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( پی ٹی آئی ) : کیاش لیس ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) نے جائیداد ٹیکس اور ٹریڈ لائسنس فیس آن لائن معاملت میں ادا کرنے والوں کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر بی جناردھن ریڈی نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس آن لائن ادا کرنے والوں میں ہر ہفتہ 18 لوگوں کو 1.25 لاکھ روپئے کے نقد انعامات دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 7 تا 11 دسمبر کے دوران ڈرا کے ذریعہ پہلا انعام 50,000 روپئے ، دوسرا انعام 20,000 روپئے ، دو اشخاص کے لیے 10,000 روپئے اور آٹھ اشخاص کو 2500 روپئے کے احکامات دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ لائسنس فیس آن لائن ادا کرنے والے چھ اشخاص کو فی کس 2500 روپئے کے انعامات دئیے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT