Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کیاش لیس لین دین پر سدی پیٹ تلنگانہ میں سرفہرست

کیاش لیس لین دین پر سدی پیٹ تلنگانہ میں سرفہرست

صد فیصد کیاش لیس بنانے عہدیداروں پر زور ، وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے کہا کہ گذشتہ 10 دن میں کیاش لیس لین دین میں اسمبلی حلقہ سدی پیٹ تلنگانہ میں سرفہرست رہا ہے ۔ نوٹ بندی کے بعد چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے ریاست کو کیاش لیس سماج میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سدی پیٹ کا پائلٹ پراجکٹ کے تحت انتخاب کیا گیا ہے ۔ جس کو وہ چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہوئے عوام میں شعور بیدار کررہے ہیں اور عوام کا بھی مثبت ردعمل حاصل ہورہا ہے ۔ تمام عہدیدار اور بینکوں کی جانب سے مکمل تعاون کیا جارہا ہے ۔ ریاستی وزیر نے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے سدی پیٹ کو نقد رقمی لین دین سے پاک بنانے کے معاملے ابھی تک ہوئی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ گذشتہ 10 دن کے دوران حلقہ اسمبلی سدی پیٹ میں 2,83,843 آن لائن اور 55,73,24,907 ڈیجیٹل لین دین ہوئی ہیں ۔ ریاست تلنگانہ کے تمام 119 اسمبلی حلقوں اور سارے ملک میں نقد رقمی لین دین سے پاک معاملت میں سدی پیٹ سرفہرست ہے ۔ ریاستی وزیر نے اسمبلی حلقہ سدی پیٹ کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی جدوجہد میں مزید شدت پیدا کریں ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ بلدیہ ، آر ٹی او ، سیول سپلائز ، ٹریفک چالان ، اکسائز ، محکمہ کمرشیل ٹیکس کیاش لیس میں تبدیل ہوگئے ۔ ٹکنالوجی کے استعمال کے تعلق سے عوام میں شعور بیدار کرنے کا وزیر آبپاشی نے عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ ڈیجیٹل لین دین کو عام کرنے کے لیے موبائل اپلیکیشن ۔ آن لائن بینکنگ کے استعمال کے لیے عہدیدار دیہی علاقوں میں نوجوانوں ، خواتین تنظیموں کو تربیت فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی حلقہ سدی پیٹ کے کئی گاؤں کیاش لیس سوسائٹی میں تبدیل ہوگئے ہیں ۔ بہت جلد سرکاری طور پر اس کا اعلان کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT