Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کیا آپ غیر ملکیوں کو مکانات کرایہ پر دے رہے ہیں ؟

کیا آپ غیر ملکیوں کو مکانات کرایہ پر دے رہے ہیں ؟

کرایہ داروں کی تفصیلات نہ رکھنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : کیا شہر میں آپ کا مکان ہے ؟ کیا غیر ملکیوں کو کرایہ پر دے رہے ہیں ؟ اگر آپ انہیں مکان کرایہ پر دے رہے ہوں تو ان کی تفصیلات یف آر آر او دفتر میں جمع کرادیں ۔ غیر ذمہ داری ، سستی یا کاہلی کریں گے تو مکاندار خود مسائل کے خریدار بنیں گے ۔ اگر آپ کے کرایہ دار کسی بھی مقدمہ میں ملزم بنیں تو مکاندار کو بھی قانونی کشاکش سے گزرنا پڑے گا ۔ راچہ کنڈہ کمشنریٹ پولیس فی الحال ان تفصیلات کو اکٹھا کرنے میں لگی ہے ۔ اس لیے بہتر ہے کہ مکاندار حفظ ماتقدم کا راستہ اختیار کریں ۔ دلسکھ نگر بم دھماکہ کے ملزمین دھماکہ سے قبل شہر میں مقیم رہے ۔ اور تین کارکنوں نے عبداللہ پور میٹ میں ایک مکان کرایہ پر لیا تھا اور دلسکھ نگر دھماکہ سے کچھ دیر پہلے ہی مکان خالی کردیا تھا ۔ بم دھماکوں کے بعد این آئی اے کی جانب سے اس مکان کی تلاشی تک مکان مالک کو ان کارکنوں کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں تھا اور اس وقت مکان مالک کو قانونی چارہ جوئی سے گزرنا پڑا ۔ فی الوقت ڈرگس فراہم کرنے والے نائیجرین مافیا کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس دوبارہ اس جانب توجہ مبذول کررہی ہے اور پولیس نائجیریائی و افریقی باشندوں کی تفصیلات جمع کررہی ہے جو شہر کے مختلف مقامات پر رہائش پذیر ہیں ۔ اسی لیے بہتر ہے کہ مکان دار ہوشیار رہیں ۔ معمول کے مطابق غیر ملکی تعلیم ، علاج ، تجارت اور سیاحت جیسے مقاصد کے لیے شہر آتے رہتے ہیں ۔ شہر کی یونیورسٹیز میں اچھی تعلیم دستیاب ہونے کی وجہ سے نائجیریا ، سوڈان ، افریقہ ، کینیا ، کانگو ، یوگانڈا جیسے مختلف ملکوں سے طلباء حصول علم کے لیے آتے ہیں اور انہیں شہر آتے ہی فارینر ریجنل رجسٹریشن آفس ( ایف آر آر او ) میں اپنا اندراج کرانا ہوگا اور واپسی کے وقت بھی اطلاع دینا ہوتا ہے ۔ ہوٹلس اور لاجوں پر بھی یہی قانون لاگو ہوتا ہے اگر ہوٹلس ، لاجوں کے مالکین غیر ملکیوں کی اطلاع نہ دیں اور غیر ملکی کسی کیس میں پھنس جائیں تو انہیں بھی قانونی کشاکش سے گزرنا ہوگا ۔ اگر مکانداروں کو یف آر آر او کے بارے میں معلومات نہ ہوں تو کم از کم علاقہ کے پولیس اسٹیشن میں ان کی تفصیلات پیش کرنا ہوگا ۔ پولیس کے مطابق غیر ملکی افراد زیادہ کرایہ دینے کی وجہ سے مکاندار انہیں نظر انداز کررہے ہیں جو مکانداروں کے لیے کبھی بھی مسائل سے دوچار کرسکتے ہیں ۔ شہر میں نائیجریائی باشندے بار بار مختلف کیسوں میں پکڑے جارہے ہیں ۔ تعلیم ، تجارت و سیاحتی ویزوں پر شہر آنے کے بعد ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی سکونت پذیر ہیں اور غیر قانونی کاموں میں ملوث ہورہے ہیں جس میں ڈرگس مافیا بھی شامل ہیں ۔ ممبئی ، گوا اور بنگلور سے ڈرگس لاکر شہر میں فروخت کررہے ہیں ۔ تازہ گرفتاریوں سے پتہ چلا ہے کہ نائیجریائی ڈرگس ، مافیا راجندر نگر ، بنڈلہ گوڑہ کے علاوہ جواہر نگر ، لکشمی نگر کالونیوں میں قیام کا پولیس تحقیقات میں واضح ہوا ہے اور اس مافیا کو مکانات کرایہ پر دینے والے افراد نے مافیا کی تفصیلات کا اندراج نہ کرانے کی وجہ سے پولیس ان مکانداروں کے خلاف کارروائی کررہی ہے ۔ راچہ کنڈہ پولیس کمشنر مہیش بھگوت نے افریقی باشندوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے یف آر آر او دفتر کو مکتوب ارسال کیا ہے ۔ تفصیلات آتے ہی غیر قانونی رہائش یا کیسوں میں ملوث ہوں تو سزا کاٹنے کے بعد انہیں ان کے ملکوں کو روانہ کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT