Tuesday , December 19 2017
Home / بچوں کا صفحہ / کیا آپ جانتے ہیں …

کیا آپ جانتے ہیں …

جینٹو پینگوئن قطب انٹارکٹکا کے علاقے میں پائے جاتے ہیں۔ یہ برف سے ڈھکے ہوئے جزائر میں انڈے دیتے ہیں۔ جہاں کا درجہ حرارت صفر ڈگری سے بھی کم ہوتا ہے۔ یہ ساحلوں پر عجیب ڈھنگ سے چلتے ہیں لیکن تیرنے میں ماہر ہوتے ہیں۔ یہ اپنے مضبوط پنکھوں کی مدد سے دوڑتے ہیں ان کی خوراک مچھلیاں اور سمندری کیڑے ہیں۔
٭  ٭   ٭
براعظم آسٹریلیا میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے، جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے قدیم درخت ہے۔ یہ آسٹریلیا کے پہاڑی علاقے میں پایا جاتا ہے۔ اس درخت کی عمر 15000 سے 12500 سال ہے۔ یہ پام کے درخت سے مشابہت رکھتا ہے۔ اس کی لکڑی سے فرنیچر بھی بنائے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT