Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / کیا آپ دہلی میں حکومت قائم کریں گے؟ سپریم کورٹ

کیا آپ دہلی میں حکومت قائم کریں گے؟ سپریم کورٹ

نئی دہلی 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے بی جے پی اور کانگریس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اُن سے دریافت کیاکہ کیا وہ دہلی میں متبادل حکومت تشکیل دینے کے امکانات کا جائزہ لینے آمادہ ہیں۔ سپریم کورٹ کی بنچ نے جس کی صدارت جسٹس آر ایم لودھا کررہے ہیں، نوٹس جاری کی ہے کہ دہلی اسمبلی کو معطل رکھنے کے جواز کے پیش نظر امکانی انحراف کے واقعات پیش آسکتے ہیں۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے ارکان دوسری پارٹیوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ عدالت میں عام آدمی پارٹی نے درخواست پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلی کو معطل حالت میں رکھنے کے بعد صورتحال صرف ایک سال جاری رہ سکتی ہے جس سے دہلی کے عوام جمہوری طریقہ سے منتخبہ حکومت سے اِس دوران محروم رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT