Wednesday , January 17 2018
Home / سیاسیات / کیا اچھے دن 2019 کے بعد ہی آئیں گے : کانگریس کا سوال

کیا اچھے دن 2019 کے بعد ہی آئیں گے : کانگریس کا سوال

نئی دہلی 23 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) شکر کی قیمتوں میں اضافہ کرنے مودی حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ عوام اب یہ سوچ رہے ہیں کہ آیا نریندر مودی کے وعدے کے مطابق کیا اچھے دن 2019 کے بعد آئیں گے ؟ ۔ کانگریس ترجمان شوبھا اوزا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں یہ وعدہ دیا گیا تھا کہ قیمتوں میں بہت اضافہ ہوچکا ہے اور اسے روکنے مودی کی حکومت آنی چاہئے ۔ تاہم اچھے دنوں کی شروعات ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 50 پیسے اضافہ سے شروع ہوئی ۔ اس کے بعد میوہ جات اور ترکاریوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ اس کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ کڑوی گولیاں کھانی ہونگی ۔ پہلے ریل کرایہ بڑھایا گیا ‘ باربرداری کی شرح میں اضافہ ہوا اور اب شکر کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ عوام یہ سوال کر رہے ہیںکہ آیا اچھے دن 2019 کے بعد آئیں گے ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وعدہ کے مطابق قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہو رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT