Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / کیا اڈوانی بی جے پی عاملہ سے خطاب کرینگے؟

کیا اڈوانی بی جے پی عاملہ سے خطاب کرینگے؟

بنگلورو 2 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلورو میں بی جے پی قومی عاملہ اجلاس کے موقع پر یہ سوال دیکھا گیا کہ آیا پارٹی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی دو روزہ عاملہ سے خطاب کرینگے ؟ ۔ یہ روایت رہی ہے کہ اڈوانی عاملہ اجلاس سے خطاب کرتے رہے ہیں اور صرف ایک مرتبہ انہوں نے خطاب سے گریز کیا تھا ۔ بی جے پی ترجمان شاہنواز حسین سے جب یہ سوال کیا گیا تو انہوں نے راست جواب دینے سے گریز کیا ۔ انہوں نے صرف اتنا کہا کہ ایل کے اڈوانی جیسے سینئر قائدین پارٹی کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ شاہنواز حسین نے میڈیا سے کہا کہ ایل کے اڈوانی کل پارٹی کے اجلاس میں شرکت کرینگے ۔ پارٹی تمام سینئر قائدین سے رہنمائی حاصل کریگی ۔ سینئر قائدین ہمیں دعائیں دیتے رہے ہیں اور ہم ان کی رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے ۔ اس سوال پر کہ آیا 1980 میں پارٹی کے قیام سے روایت کے مطابق آیا ایل کے اڈوانی دو روزہ قومی عاملہ اجلاس سے اختتامی خطاب کرینگے شاہنواز حسین نے راست جواب دینے سے گریز کیا ۔ یہ اطلاعات ہیں کہ ایل کے اڈوانی اس اجلاس سے خطاب کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے حالانکہ پارٹی قائدین چاہتے ہیں کہ وہ اظہار خیال کریں۔ ایل کے اڈوانی نے 2013 جون میں گوا میں منعقدہ قومی عاملہ اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی کیونکہ اس وقت وہ بی جے پی کی جانب سے نریندر مودی کو پارٹی کی انتخابی مہم کمیٹی کا صدر نشین بنائے جانے پر ناراض تھے ۔

TOPPOPULARRECENT