Friday , December 15 2017
Home / بچوں کا صفحہ / کیا بات ہے !

کیا بات ہے !

٭  سڑک پر ایک بورڈ لگا تھا ، جس پر کسی نے لکھا تھا ۔ میں سب کیلئے دعا کرتا ہوں ۔اس کے نیچے کسی وکیل نے لکھ دیا ۔ میں سب کی وکالت کرتا ہوں اس کے نیچے کسی ڈاکٹر نے لکھ دیا ۔ میں سب کا علاج کرتا ہوں ۔ بورڈ کے نیچے تھوڑی سی جگہ خالی تھی جس پر ایک شہری نے لکھ دیا ، میں ان کے بل ادا کرتا ہوں ۔
٭ پہلا پاگل :  لوگ چاند پر جاچکے ، اب ہم کہاں جائیں ؟ دوسرا پاگل : ہم سورج پر چلتے ہیں ۔پہلا پاگل :  مگر وہ تو بہت گرم ہوتا ہے ؟
دوسرا پاگل : ہم رات کو چلیں گے جب دھوپ ختم ہوچکی ہوگی ۔
٭میزبان،مہمان سے ، رات اچھی گزری ، کوئی تکلیف تونہیں ہوئی۔مہمان نے غصے سے جواب دیا۔نہیں،نہیں،کوئی تکلیف نہیں ہوئی کیونکہ کھٹملوں نے مجھے تھام رکھا تھا نہیں تو مچھر مجھے لے اُڑتے۔

TOPPOPULARRECENT