Monday , December 18 2017
Home / بچوں کا صفحہ / کیا بات ہے

کیا بات ہے

٭ فراز نے اپنے دوست سے کہا : بھائی جان ایسے اچھے لطیفے سناتے ہیں کہ انسان تو کیا گدھے بھی ہنس پڑتے ہیں اور میرا تو ہنس ہنس کر برا حال ہوجاتا ہے‘‘
٭ٹکٹ چیکر مسافر سے : ٹکٹ دکھائیے ’’ مسافر: جناب میرے پاس ٹکٹ نہیں ہے ‘‘ ۔ ٹکٹ چیکر : پھرآپ کیوں بیٹھے ہیں ؟ مسافر: لیجئے لیٹ جاتا ہوں ۔
٭ بچے نے ماں سے کہا : میں کل اسکول نہیں جاوں گا
ماں نے بچے سے کہا تم کل اسکول کیوں نہیں جاو گے ؟
بچے : میرے استاد نے کہا کہ میں کل بیمار ہوجاؤں گا ۔
٭ باپ نے بیٹے سے کہا آج کا کام کل پر نہ چھوڑنا ۔ بیٹا : تو پھر ابا جان جولڈو آپ نے کل کے لئے رکھے ہیں لائیے آج ہی کھائیں ۔

TOPPOPULARRECENT