Tuesday , November 13 2018
Home / سیاسیات / کیا بی جے پی اپنے مسلم لیڈروں کے نام بھی تبدیل کرے گی ؟

کیا بی جے پی اپنے مسلم لیڈروں کے نام بھی تبدیل کرے گی ؟

آگرہ کا نام بدلنے چیف منسٹر یوگی کے منصوبہ پر حلیف پارٹی لیڈر اوم پرکاش راج بھر کا سوال
لکھنو ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اترپردیش کے وزیر اوم پرکاش راج بھر نے آج اپنی سیاسی حلیف پارٹی بی جے پی پر شدید تنقید کی کہ وہ شہروں ، ریلوے اسٹیشنوں کے نام تیزی سے بدل رہی ہے تو آیا وہ اپنے مسلم لیڈروں کے نام بھی تبدیل کرے گی ۔ بی جے پی کو مختلف ٹاونس اور مقامات کے نام تبدیل کرنے سے قبل اپنے مسلم لیڈروں کے نام تبدیل کرنے چاہئے ۔ اوم پرکاش راج بھر سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر ہیں انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے مغل سرائے اور فیض آباد کا نام تبدیل کردیا جب کہ بی جے پی کے مسلم قائدین میں قومی ترجمان شاہ نواز حسین ، مرکزی وزیر مختار عباس نقوی ، اترپردیش کے وزیر محسن رضا ہیں لہذا اب ان بی جے پی مسلم لیڈروں کے نام تبدیل کردئیے جائیں ۔ بی جے پی حکومت نے شہروں کے نام بدلنا شروع کیا ہے اب احمد آباد ، اورنگ آباد ، حیدرآباد ، آگرہ کا بھی نام تبدیل کرنے کا مطالبہ ہورہا ہے ۔ تازہ مطالبہ آگرہ کا نام اگروان رکھنے کے لیے زور دیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر یو پی آدتیہ ناتھ یوگی نے اب تک کئی شہروں اور مقامات کے نام تبدیل کردئیے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT