Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / کیا بی جے پی ‘ کشمیر بچا سکتی ہے ‘ شیوسینا کا سوال

کیا بی جے پی ‘ کشمیر بچا سکتی ہے ‘ شیوسینا کا سوال

ممبئی 19 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا نے آج بی جے پی کے خلاف اپنی تنقیدوں میں شدت پیدا کردی ہے اور پارٹی سربراہ امیت شاہ کو نشانہ بنایا ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ مہاراشٹرا میں وسط مدتی انتخابات ہوتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ بی جے پی کامیابی حاصل کرلے ۔ ہوسکتا ہے کہ اسے صدارتی انتخاب میں بھی کامیابی مل جائے لیکن ہم فکرمند ہیں کہ آیا یہ پارٹی کشمیر کو بچاسکتی ہے؟ ۔ شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا میں ایک اداریہ میں تحریر کیا کہ امیت شاہ اور ان کی پارٹی مہاراشٹرا میں وسط مدتی انتخابات پر نظریں لگائے ہوئے ہیں لیکن وسط مدتی انتخابات کے نتائج کی بجائے ہم اس بات پر فکرمند ہیں کہ کشمیر میں کیا ہوگا اور تشدد سے متاثرہ دارجلنگ میں کیا ہوگا ۔ شیوسینا نے امیت شاہ پر تنقید ایسے وقت میں کی ہے جبکہ کل ہی امیت شاہ نے ماتو شری پہونچ کر پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی ۔ شیوسینا نے کہا کہ آج سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ہم کب تک اپنے شہید ہونے والے سکیوریٹی اہلکاروں کی گنتی کرتے رہیں گے ۔

 

TOPPOPULARRECENT