Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / کیا سپریم کورٹ کو ’’مخالف قوم ‘‘ قرار دیا جائے گا: راہول گاندھی

کیا سپریم کورٹ کو ’’مخالف قوم ‘‘ قرار دیا جائے گا: راہول گاندھی

نئی دہلی 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے آج مرکز سے یہ سوال کیاکہ کیا وہ کرنسی بند کرنے کے فیصلہ کے بارے میں ریمارکس پر اب سپریم کورٹ کو ’’مخالف قوم‘‘ قرار دے گی؟ راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر یہ سوال کیا اور انھوں نے کلکتہ ہائیکورٹ کی رپورٹ بھی اِس کے ساتھ منسلک کی جس میں عدالت نے کہاکہ حکومت نے قبل ازوقت پوری طرح تیاری نہیں کی تھی۔ اِسی طرح سپریم کورٹ نے بھی ریمارک کیاکہ یہ صورتحال آگے ایک بحران کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ عدالتوں نے یہ ریمارکس ایسے وقت کئے جبکہ حکومت نے کرنسی بند کرنے کے فیصلہ پر تنقید کرنے والے کانگریس قائدین کو ’’مخالف قوم‘‘ قرار دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT