Monday , May 21 2018
Home / ہندوستان / کیا منموہن سنگھ نے وزارت خارجہ اور راہول سے مشاورت کے بعد پاکستانی وفد سے ملاقات کی

کیا منموہن سنگھ نے وزارت خارجہ اور راہول سے مشاورت کے بعد پاکستانی وفد سے ملاقات کی

احمد آباد ۔ /12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر قائد روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ منتخبہ صدر راہول گاندھی کو اس کا انکشاف کرنا چاہئیے کہ کیا سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے جاریہ ماہ کے اوائیل میں انہیں اطلاع دینے کے بعد پاکستانی وفد سے ملاقات کی تھی ۔ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا منموہن نے وزارت خارجہ سے مشورہ کیا تھا ۔ مرکزی وزیر قانون نے جاننا چاہا کہ کیا کانگریس طلاق ثلاثہ کی تائید میں ہے ۔ انہوں نے راہول گاندھی سے پوچھا کہ کیا وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر چاہتے ہیں ۔ پرساد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے پاس ایک قومی خط موجود ہے کہ ہندوستان پاکستان سے اس وقت تک بات چیت نہیں کرے گا جب تک کہ پاکستان دہشت گردی ترک نہیں کردیتا ۔ آخر سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستانی وفد سے کیوں ملاقات کی تھی ۔ انہوں نے 2007 ء میں ہوانا میں جب منموہن سنگھ وزیراعظم تھے کہا تھا کہ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے ۔ جب کہ ہر ایک جانتا ہے کہ وہ دہشت گردی کا شکار نہیں جبکہ اس کا سرپرست ہے ۔

TOPPOPULARRECENT