Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / کیا مودی حکومت آر ایس ایس کو جوابدہ ہے؟

کیا مودی حکومت آر ایس ایس کو جوابدہ ہے؟

کابینی وزراء کا سنگھ پریوار کو رپورٹ کارڈ پیش کرنے پر شدید ردعمل : کانگریس
نئی دہلی ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزراء کی جانب سے کارکردگی کی رپورٹ آر ایس ایس کو پیش کرنے کی اطلاعات کے دوران کانگریس نے یہ جاننا چاہا کہ کیا نریندر مودی حکومت فسطائی تنظیم یا پھر ملک کے عوام کو جوابدہ ہے؟ کانگریس ترجمان آر پی این سنگھ نے کہا کہ اب یہ ثابت ہوچکا ہیکہ موجودہ حکومت پر آر ایس ایس کا کنٹرول ہے اسی لئے وزراء ملک کے عوام کو نہیں بلکہ آر ایس ایس کو جوابدہ ہیں اور انہیں ہی اپنی کارکردگی پر مبنی رپورٹ کارڈ پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوم کیلئے انتہائی شرمناک پہلو ہے کہ کابینی وزراء متنازعہ وی ایچ پی لیڈر پروین توگاڈیہ جیسی ذہنیت رکھنے والوں کے روبرو اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کررہے ہیں۔ سنگھ پریوار اور اس کی حلیفوں کے ساتھ رابطہ اجلاس میں بعض مسائل پر حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب آر ایس ایس شری مودی اور ان کی حکومت کو یہ بتائے گی کہ ایک عہدہ ایک پنشن، معیشت اور کسانوں کی زبوں حالی پر اسے کیا موقف اختیار کرنا ہوگا۔ پارٹی کے ایک اور ترجمان رندیپ سرجے والا نے بتایا کہ اب یہ حقیقت عیاں ہوچکی ہیکہ کئی اسکامس منظرعام پر آنے کے باوجود وزیراعظم کیوں خاموش تھے۔

TOPPOPULARRECENT