Monday , November 19 2018
Home / Top Stories / کیا مودی حکومت گرجائے گی ؟

کیا مودی حکومت گرجائے گی ؟

۔1999 ء کی واجپائی حکومت کی طرح عدم اعتماد کا سامنا ، کئی حلیف پارٹیاں ناراض

نئی دہلی ۔ /18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزکی نریندر مودی حکومت کو پہلی مرتبہ تحریک اعتماد کا سامنا ہے ۔ تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس کی جانب سے کل تحریک قبول کرنے کی نوٹسیں دی جائیں گی ۔ مودی حکومت کو 1999 ء کی واجپائی حکومت کی طرح عدم اعتماد کا سامنا ہے ۔ اٹل بہاری واجپائی زیرقیادت حکومت صرف ایک ووٹ سے ہار گئی تھی ۔ یہی صورتحال مودی حکومت کا تعاقب کررہی ہے لیکن مودی حکومت کو لوک سبھا میں سادہ اکثریت حاصل ہے ۔ بی جے پی کے 274 ارکان پارلیمنٹ ہیں ۔ جبکہ واجپائی حکومت کو اکثریت حاصل نہیں تھی اس لئے وہ صرف ایک ووٹ سے تحریک اعتماد میں ہار گئی تھی ۔ 1999 ء کی طرح اس مرتبہ بھی اناڈی ایم کے نے تلگودیشم کی تحریک کی تائید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شیوسینا بھی اس تحریک کی تائید نہیں کررہی ہے ۔ واجپائی واحد وزیراعظم تھے جنہیں دو مرتبہ معمولی ایک ووٹ سے شکست ہوئی تھی ۔ /17 اپریل 1999 ء کو نیشنل کانفرنس کے پروفیسر سیف الدین سوز نے انحراف کرتے ہوئے واجپائی حکومت کے خلاف ووٹ دیا تھا ۔ مودی حکومت کو گرانے کیلئے بی جے پی کے اندر انحراف یا بغاوت ہوتی ہے تو یہ حکومت گرسکتی ہے ۔ این ڈی اے کی حلیف پارٹی لوک جن شکتی نے بھی مودی حکومت کے خلاف گروپ بندی شروع کی ہے ۔ بی جے پی کے اندر ہی اگر لوک سبھا انتخابات جلد کرانے کی کوشش ہورہی ہے تو مودی حکومت کو گرانے کا بہانا بنایا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT