Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / کیا نریندر مودی قانون عوام کے ہاتھ میں دے رہے ہیں

کیا نریندر مودی قانون عوام کے ہاتھ میں دے رہے ہیں

جمعیتہ علماء حیدرآباد کے زیر اہتمام جشن آزادی ، محمد فضل الدین احمد کا خطاب
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : جمعیتہ علماء حیدرآباد کی جانب سے ٹولی چوکی چوراہا پر شاندار پیمانہ پر جشن یوم آزادی منایا گیا ۔ مولانا حکیم اقبال بابا کملیہ نے قومی پرچم لہرایا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے جناب محمد فضل الدین احمد جنرل سکریٹری نے اپنے خطاب میں جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ مسلمان اس جدوجہد میں تمام برادریوں سے آگے آگے تھے ، لیکن بدبختی کی بات ہے کہ ان کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم شری نریندر مودی کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہوں نے دلتوں کو ہراساں کرنے کے خلاف انتباہ دیا تھا اور کہا تھا کہ مجھ کو گولی مار دو لیکن دلتوں کو مت مارو ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ وہ قانون ملک کے باشندوں کے ہاتھ میں دے رہے ہیں ۔ کیا ان کو پولیس ، انٹلی جنس یا فوج پر بھروسہ نہیں ہے ۔ وہ حکم تو دے کر دیکھیں ، دلتوں پر مظالم ڈھانے والوں کا پولیس کتنی جلدی پتہ چلا سکتی ہے ۔ مولانا مفتی عبدالروف قاسمی صدر جمعیتہ علماء حیدرآباد دکن نے کہا کہ جس ملک میں رہتے ہیں اس سے محبت رکھنا لازمی ہے ۔ الحاج محمد شریف الدین ( مدینہ منور ) ، الحاج محمد مصلح الدین ( مکہ مکرمہ ) ، حکیم سراج الدین نائب صدر ، جناب محمد مکرم الدین ، جناب محمد ماجد علی ، حکیم سید علی اور دوسروں نے مخاطب کیا ۔ عوام کی کثیر تعداد اس جشن میں شریک تھی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT