Tuesday , June 19 2018
Home / Top Stories / کیا ٹرمپ امریکی قومی ترانہ پڑھ سکتے ہیں ؟

کیا ٹرمپ امریکی قومی ترانہ پڑھ سکتے ہیں ؟

واشنگٹن ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں ایک فٹ بال میچ سے پہلے قومی ترانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد امریکہ میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا صدر ٹرمپ کو امریکہ کا قومی ترانہ یاد بھی ہے یا نہیں۔اس میچ میں جب ٹرمپ قومی ترانہ بجائے جانے کے وقت کھڑے ہوئے تو میدان میں موجود لوگوں کی طرف سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔ کچھ لوگوں نے خوشی جب کہ بہت سے لوگوں نے منفی رد عمل کا اظہار کیا۔صدر ٹرمپ قومی ترانے کے دوران سینے پر ہاتھ رکھ کر کھڑے رہے اور قومی ترانے کے الفاظ پر ہونٹ بھی ہلاتے رہے۔ان کے حامیوں نے صدر کے قومی ترانے میں احترام سے کھڑے رہنے کو بہت سراہا جب کہ ان کے ناقدین نے کہا کہ ترانے کی ویڈیو سے صاف نظر آ رہا تھا کہ انھیں پورا ترانہ یاد نہیں ہے۔ ’فلیگ کوڈ‘ میں وہ تمام ہدایات تفصیل سے درج ہیں جو کہ کسی بھی صدر کو ان مواقعوں پر اپنانی چاہیں۔ اس کوڈ پر کبھی بھی سختی سے عملدرآمد نہیں کروایا گیا۔ لیکن ان ہدایات سے انحراف کرنے کی کوئی سزا بھی درج نہیں ہے۔زیرِ بحث میچ کی ویڈیو میں صدر ترانے کے دوران اسی عزت اور احترام سے کھڑے نظر آئے جو فلیگ کوڈ میں درج ہیں۔اس کے برعکس سابق صدر اوباما 2008ء میں انتخابی مہم کے دوران ایک تقریب میں سینے پر ہاتھ رکھنا بھول گئے تھے اور سیدھے کھڑے رہے تھے۔ اس وقت سابق صدر کا کہنا تھا کہ ان کے دادا نے انھیں بتایا تھا کہ صرف حلف اٹھاتے وقت ایک ہاتھ دل پر رکھنا چاہیے۔ ان قواعد میں ایسی کوئی ہدایت موجود نہیں ہے کہ ترانے کے دوران ہونٹ ہلانا ضروری ہے۔ تاہم پرائمری سکول سے ہی بچوں کو قومی ترانہ سکھایا جاتا ہے اور بہت سے اسکولوں میں اسے یاد کرنا لازمی۔ 1992 ء میں ’نیشنل اینتھم کمیٹی‘ نے اپنی سفارشات میں لکھا تھا کہ قومی ترانہ گانے پر زور دینا انتہائی ضروری ہے۔تمام باتوں کے باوجود یہ صدر کی اپنی صوابدید ہے کہ وہ قومی ترانہ بجائے جانے کے دوران احترام سے خاموش کھڑے رہیں یا اس کے الفاظ بھی ادا کریں۔

TOPPOPULARRECENT