Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کیا کے سی آر حکومت سنہری تلنگانہ کے خواب کو پورا کررہی ہے ؟

کیا کے سی آر حکومت سنہری تلنگانہ کے خواب کو پورا کررہی ہے ؟

حیدرآباد ۔ 20 مئی ۔ ( ایجنسیز ) علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد 2 جون 2014 ء سے کوئی جے اے سیز دو سال میں ان کے مطالبات کو منوانے کے سلسلہ میں کے سی آر حکومت کے خلاف کھل کر سامنے نہیں آئیں لیکن تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی جے اے سی نے حکومت کو ہڑتال کی نوٹس جاری کی اور اب تلنگانہ اسٹیٹ الیکٹریسٹی ایمپلائیز جے اے سی کی باری ہے جس نے ان کے مطالبات کو اگر چند دن میں پورا نہیں کیا گیا تو ہڑتال کرنے کیلئے حکومت کو ہڑتال کی نوٹس دی ہے۔ یہ تلنگانہ سوسائٹی اور کے سی آر حکومت کے لئے اچھی علامت نہیں ہے ۔ کے سی آر حکومت کے پاس ہوسکتا ہے کہ سنہرے تلنگانہ کے نام پر عوام کے مسائل کو حل کرنے میں تاخیر اور انہیں ملتوی کرنے کی وجوہات ہوں گی لیکن عوام ٹی آر ایس پارٹی کی سرگرمیوں اور اس کی حکومت کی کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں۔ وہ بیوقوف نہیں ہیں کہ کے سی آر حکومت ان سے جو کہے اس پر اندھا بھروسہ کرلیں۔ اب ریاست تلنگانہ میں سوائے اس کے دارالحکومت ضلع کے تقریباً تمام اضلاع میں علحدہ اضلاع کیلئے کہا جارہا ایجی ٹیشن اب سنگین رُخ اختیار کرگیا ہے۔ نئے اضلاع کا یہ مطالبہ وہ لوگ کررہے ہیں جن سے انتخابات کے موقع پر اس کا وعدہ کیا گیا تھا اور اب وہ اس وعدہ کو پورا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ ریاست کو کونسی شکل دی جائیگی آیا سنہری یا پولیس تلنگانہ یہ صرف کے سی آر حکومت کے ہاتھ میں ہے اور آنے والے دنوں میں کے سی آر کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا ۔ کے سی آر حکومت آر ٹی سی اور محکمہ برقی کے ملازمین کے مطالبات کو فوری طورپر پورا کرتے ہوئے انھیں ہڑتال کرنے سے باز رکھے یہ بات ریاست تلنگانہ اور اس کے عوام کے بہتر مفاد میں ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT